ماسکو ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں واقع کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ سمندری حصے میں آیا جو زمین کے نیچے کی ٹیکٹونک سرگرمیوں کے باعث پیدا ہوا۔ زلزلے کا مرکز سمندر میں تھا تاہم اس کی شدت اتنی تھی کہ اثرات خشکی پر بھی محسوس کیے گئے۔

کامچٹکا جزیرہ نما زلزلہ خیز علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں اس نوعیت کے قدرتی واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔