سوئٹزر لینڈ (ہمگام نیوز) سال نو کی شام کو سوئٹزر لینڈ کے لگژری اسکائی ریزورٹ شہر کرینز مونتانا میں ایک مشہور بار میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کہ کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
والِس کینٹن کے پولیس حکام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ لوگ جب نئے سال کا استقبال کر رہے تھے تو کہ ایک ‘نامعلوم وجہ سے’ سیاحوں میں کافی مقبول ہونے والے بار میں آگ بھڑک اٹھی۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘کئی افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں اور دیگر زخمی ہوئے ہیں’، اس واقعے کو ‘المیہ ‘ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے ‘ایک بڑی ہنگامی کارروائی جاری ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ تاکہ متعدد متاثرین کی مدد کے لیے ” پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو ورکرز فوری طور پر جائے وقوعہ کو پہنچ گئے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔’
سوئس روزنامہ Blick نے موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کے حوالے سے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد ‘درجنوں’ میں ہو سکتی ہے۔
علاقائی روزنامہ Le Nouvelliste نے بھی کہا کہ اس کے ذرائع ‘بھاری جانی نقصان’ کی بات کر رہے ہیں، اور ان کے مطابق ‘تقریباً 40 ہلاک اور 100 زخمی’ ہوئے ہیں۔















