ریاض(ھمگام ) سعودی عرب میں ینبع اور جازان میں وارننگ سائرن بجے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سرکاری اداروں کے مطابق خطرہ ٹل چکا ہے اور صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ اب شہری معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر ینبع اور جنوبی سرحدی علاقے جازان میں ابتدائی وارننگ سائرن بجنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سِوِل ڈیفنس نے فوری طور پر نیشنل ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فعال کیے گئے تاہم حکام نے فوری طور پر خطرے کی نوعیت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
سرکاری اداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔ کچھ وقت بعد سعودی سول ڈیفنس نے باضابطہ اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور دونوں علاقوں میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی “آل کلئیر” جاری کرتے ہوئے شہریوں کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم متعلقہ ادارے بدستور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے بعض دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی وارننگ سسٹم مختصر وقت کے لیے فعال کیے گئےحالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے بعض دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی وارننگ سسٹم مختصر وقت کے لیے فعال کیے گئے تھے، جو خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال کے باعث احتیاطی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔















