یمن(ھمگام نیوز) سعودی اتحاد کے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اوربحیرہ احمر میں واقع کمران جزیرے پر متعدد فضائی حملے کارروائی حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی، جبکہ سعودی اتحاد کی الحدیدہ پورٹ کو نشانہ بنانے کی تردیدکی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی،سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور بحیرہ احمر میں واقع کمران جزیرے پر متعدد فضائی حملے کیے گئے۔

حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے الحدیدہ پورٹ کو نشانہ بنانےکی تردید کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ کارروائی حوثیوں کے ٹھکانوں کےخلاف کی گئی،تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے اہداف کو تباہ کیا گیا اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بحیرہ احمرمیں ایک سعودی بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا،حملے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا،تاہم تمام عملہ محفوظ رہا،واقعے کے بعدخطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔اس سے پہلے حوثی میڈیا نے حدیدہ اور یمن کے جزیرے کمران پر سعودی عرب کے حملوں کا دعویٰ کیا

تھا