واشنگٹن (ھمگام نیوز) امریکہ
کے ایران پر حالیہ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کہنا ہے کہ امریکی حملے نے جمعرات کی صبح شمال مغربی صوبے زنجان کو نشانہ بنایا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شمال مغربی ایران میں امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے تین ارکان ہلاک ہوگئے۔
آئی آر جی سی کی صوبائی شاخ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ امریکی حملے نے صوبہ زنجان کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کی بھاری لہر مکمل کر لی ہے۔















