ایرانشہر (ہمگام نیوز) 30 جولائی 2026ء کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر سے ایک بلوچ شہری پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے، جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شہری کی شناخت 30 سالہ فرامرز دامنی ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو ایرانشہر کے گاؤں کریم آباد کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرامرز دامنی ذہنی و اعصابی مسائل کا شکار ہیں اور ان کی گمشدگی کو کئی روز گزر جانے کے باوجود اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

فرامرز دامنی کے اہل خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ان کی موجودگی یا خیر وعافیت کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

09387691583

09159552077