مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر فوجی آپریشن کرکے 7 مسلح افراد کو قتل کردیا ہے جو بلوچ مسلح تنظیم سے وابسطہ تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ انکے قبضہ سے اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کی گئی ہے ۔
دوسری جانب آزاد زرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ,سیاسی سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یہ افراد وہ نہیں جن کی نعشوں کی فورسز نے توحین کی تھی انھیں مستونگ مرکزی شاہراہ پر دو دفعہ پھینکا گیا تھا اور تیسری بار انھیں نامعلوم جگہ لے جایا گیاتھا ۔


