Homeخبریںقلعہ عبداللہ: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان فٹبالر لاپتہ

قلعہ عبداللہ: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان فٹبالر لاپتہ

قلعہ عبداللہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعرات قابض پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فٹبال کھلاڑی مفصل خان پیرعلیزئی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے کے بعد مفصل خان کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کئے گئے ہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

لواحقین نے سرکاری و سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفصل خان کے حوالے سے خاندان کو تفصیلات فراہم کرکے انھیں فوری طور پر رہ

ا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز