Homeخبریںتربت کوسٹل ہائی وے بس حادثہ، بلیدہ کا رہائشی وارث دو روز...

تربت کوسٹل ہائی وے بس حادثہ، بلیدہ کا رہائشی وارث دو روز گزرنے کے باوجود تاحال لاپتہ ہے، اہل خانہ پریشان

تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں سوار بلیدہ کا رہائشی وارث ولد جمعہ تاحال لاپتہ ہے، حادثے کو دو روز گزرنے کے باوجود اس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ وارث مذکورہ بس میں سیٹ نمبر 3 پر سوار تھا۔

واضح رہے حادثے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 23 سے زائد زخمی ہوئے تھے، تاہم وارث کے اہل خانہ اس کی خیریت اور موجودگی کے بارے میں معلومات کے منتظر ہیں۔

بلوچستان سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کے مطابق وارث بھی اسی بس میں سوار تھا جسے بسول کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وارث ہفتے کی شب کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والا تھا، تاہم حادثے کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

گلزار دوست کا کہنا تھا کہ وارث کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ کیا ہے اور اپنے پیارے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں وہ مسلسل متعلقہ حکام، افراد اور ٹرانسپورٹ کمپنی سے رابطے میں ہیں تاکہ وارث کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس وارث ولد جمعہ ساکن بلیدہ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا حادثے کے بعد اسے کہیں دیکھا ہو تو بلوچستان سول سوسائٹی کو فوری اطلاع دیں تاکہ اہل خانہ کی بے چینی دور کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز