یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںصدر پوٹن پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، روس

صدر پوٹن پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، روس

کریملن (ہمگام نیوز) روس نے کہا کہ یوکرین کی طرف سے دو ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے روس کے دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ۔

 سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا ۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق روس نے اس حملے کو ”دہشت گردی کی ایک منصوبہ بند کارروائی کرار دیا۔

اور مزید کہا کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ‘ رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق مبینہ ڈرون حملے کو روسی دفاعی فورسز نے ناکارہ بنایا۔ اس میں نہ تو صدر پوٹن زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی سرکاری عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے

روس پر یہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب نو مئی کو ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ ہونا ہے۔

وہی روس کی طرف جاری بیان میں کہا گیا کہ پریڈ منسوخ نہیں کی جائے گی اور سب کچھ پہلے سے شدہ پلان کے مطابق ہی ہوگا۔

دوسری جانب یوکرین کی طرف سے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز