ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی میں دو مسلح گروپوں کے مابین فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی اوچ کے قریب دو مسلح گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں احمدان چاکرانی بگٹی جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کے اسباب معلوم نہ ہوسکے۔