چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںخضدار سے نوجوان اسکول ٹیچر جاوید بلوچ جبراً لاپتہ

خضدار سے نوجوان اسکول ٹیچر جاوید بلوچ جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے نوجوان جاوید بلوچ کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق کم سے کم تین گاڑیوں میں قابض فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے جاوید بلوچ کو اس کے دکان سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

جبکہ لواحقین کا کہنا جاوید بلوچ کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے ۔

 جاوید بلوچ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سے گریجویشن مکمل کرکے بلوچستان واپس آئے اور اب وہ خضدار کے ایک پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز