شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںناصر آباد: دشمن فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں،...

ناصر آباد: دشمن فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 6 مئی کو رات نو بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ناصر آباد بازار میں دشمن فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے 2 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے میں چوکی کے قریب موجود سولر سسٹم اور دوسری سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز