مستونگ (ہمگام نیوز) کنڈمیسوری کے قریبی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق کنڈمیسوری کے قریب آماچ کے پہاڑی کی جانب جانیوالے والے راستے سے لاش کی راہ گیر کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ زبیراحمد علیزئی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعے پر پہنچ گئے۔
لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تقریبا 35سالہ شخص جانبحق ہوا ہے۔
لاش ایک یا دو روز پرانی ہے۔ مقتول کے پاس ان کا DCموٹرسائیکل بھی موجود تھا اور انکے جیب میں شناختی کارڈ وغیرہ بھی نہیں ہیں۔پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔