شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeانٹرنشنلسنندج: کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک رکن قتل

سنندج: کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک رکن قتل

سنندج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور رکن سیامند شابوئی کی لاش کردستان کے علاقے اربیل برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اشنویہ سے تعلق رکھنے والے اس سیاسی کارکن کی لاش اس کے لاپتہ ہونے کے ایک روز بعد اربیل سے 10 کلومیٹر دور بحر شہر میں واقع قادر آباد نامی گاؤں کی ایک آدھی تعمیر شدہ عمارت سے برآمد ہوئی۔ سیامند شابوئی کو سر کے پچھلے حصے میں کئی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیامند شابوئی کو گزشتہ برسوں میں قابض ایرانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے کئی بار دھمکیاں ملی ہیں اور حال ہی میں ان کے دو بھائیوں اور ان کے 14 سالہ بیٹے کومار شبوئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دو دیگر ارکان جن کا نام لقمان آجی اور عادل مہاجر (پیرانشہر سے ہے) کو سلیمانیہ کے قلعہ زاری شہر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز