یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeانٹرنشنلایف بی ایم کا ڈن ہاگ میں چائنیز ایمبیسی کے سامنے احتجاجی...

ایف بی ایم کا ڈن ہاگ میں چائنیز ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ایمسٹرڈیم( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے اعلان کردہ مسلسل احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا دوسرا مظاہرہ آج نیدرلینڈز کے شہر ڈن ہاگ میں چائنیز ایمبیسی کے سامنے دن کے دوپہر 1 بجے شروع ہوا.

اس احتجاجی مظاہرے میں پہلے ایک گھنٹے میں مظاہرہ کرتے اور چائنیز سفارت خانے کے سامنے چین کی بلوچستان میں مبینہ کردار کے حوالے سے نعرہ بازی کی گئی، مظاہرین نے بینرز اور   یونائیٹڈ بلوچستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور بینرز پر پاکستان اور ایران اور چین کی سے فریقی بلوچ دشمن کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی. دوپہر دو بجے سے لیکر کل دوپہر 12 بجے تک چائنیز سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے جہاں ملک میں موجود مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کررہے ہے.

یہ راؤنڈ دی کلاک احتجاج اپنی چوبیس گھنٹے پورے کرکے کل دوپہر کو اختتام تک پہنچی گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز