‎سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ 8 دسمبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے گاؤں صابر آباد میں داخلی راستے کے پل کے نیچے ایک نامعلوم بلوچ کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے کسی راہگیر نے برآمد کرکے قریبی علاقے کے عوام کی اس کی اطلاع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس شہری کی لاش قالین میں لپٹی ہوئی اور چہرے پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے تھے رپورٹ کی تیاری تک قاتلوں کی شناخت اور اس کے محرکات اور اس شہری کی موت کے وقت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔