کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ ہرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عبداللہ لانگو کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو جمیل آغا گیرج نزد عسکری پارک کوئٹہ سے غیر قانونی گرفتار کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا اور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں۔

 تنظیمی سطح پر انہیں یقین دہانی کرائی کہ عبداللہ لانگو کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن اور صوبائی و وفاقی حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر عبداللہ لانگو پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بے قصور ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے اہلخانہ کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔