خاش(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کی شام کو خاش شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید اور ایک زخمی ہوا جس کو فورسز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز نے خاش شہر کے داخلی راستے کے قریب ان افراد پر فائرنگ کی۔
خبر لکھے جانے تک اس شہری کو گولی مارنے اور گرفتار کرنے کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔