اسلام آباد (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام میں جاری لواحقین لانگ مارچ کے دھرنے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ ہم نے بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری عوامی تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
ہم بلوچستان کے لوگوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف تحریک کی حمایت میں اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کریں اور ہمارے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں۔