دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 9 دسمبر 2023 کو بغیر پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے ایک بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایک سال میں دوسری بار دزاپ (زاہدان) سے گرفتار کیا ہے ۔
پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ ناصر لجائیولد عبدالرحیم کے نام سے بتائی گئی ہے، جس ہے، جو کہ کریم آباد، زاہدان رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ ناصر کو اس سے قبل زاہدان میں 30 ستمبر 2023 کو ہونے والے خونی جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران انٹیلی جنس اہلکاروں نے تقریباً تین ماہ تک حراست میں رکھا تھا اور آخر کار کوئی جرم ثابت کیے بغیر رہا کر دیا گیا تھا۔ تقریباً ایک ماہ قبل اسے سیکورٹی فورسز نے سائبر اسپیس میں سرگرم ہونے کے بہانے اس کی چکن شاپ کے سامنے سے دوبارہ گرفتار کیا تھا اور اب اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔