کراچی (همگام نیوز )کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ 12 جنوری 2024 کو دوپہر 2 بجے بی وائی سی (کراچی) کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی لیاری 8 چوک سے ہوتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر اختام پزیر ہوگی۔
ترجمان نے کراچی کی غیور عوام سے درخواست کی ہے کہ ریلی میں شریک ہو کر انسانیت کے لیے آواز اٹھائیں۔ آواز اٹھائیں ان ماؤں بہنوں کے لئے جو اس وقت اسلام آباد کی ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں بیٹھی ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں ۔ ڈیمانڈ آئینی ہے، اغوانما گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے اور جو لا پتہ ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔