لاشار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 15جنوری بروز سوموار کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے لاشار کے علاقے دراھی کچکی میں ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 31 سالہ نورالدین زین الدینی ولد ناصر ساکن سورجاہ لاشار ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تین گاڑیوں کے ساتھ آ کر نورالدین کو گرفتار کیا، جن کا تعلق “اکرم ناروئی” سے ہے جو تقریباً ایک ہفتہ قبل بام پور میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا۔

 اس شہری کے الزامات اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے، جو ایک کسان ہے اور اپنی رہائش گاہ پر زرعی کام میں مصروف ہے۔