زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو زاہدان میں ایک بلوچ عالم کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچ عالم دین مولوی عبدالقادر زاروزہی قتل کرکے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق طباطبائی اور عمار کی گلی کے کونے میں مسلح افراد نے مولوی عبدالقادر پر گولیاں چلائیں اور کئی گولیاں لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔