جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی کوسر بازار میں واقع گرلز ہائی سکول کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔   ذرائع کے مطابق جیوانی گوادر میں مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ جاری تھا۔   حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔   یاد رہے کہ آج آٹھ فروری کو بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔   تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات کے وصول میں مشکلات درپیش ہیں۔   حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ یاد رہے کہ گزشتہ کہیں دنوں سے بلوچستان بھر میں پولنگ سٹیشنز کے اوپر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔