دلگان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کی شام دلگان کے گشتی پولیس نے موٹرسائیکل سواروں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار
شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں قابض ایرانی پولیس کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار 20 سالہ فرزاد لطیفی ولد اکبر اور ایرانشہر یونیورسٹی کے طالب علم 21 سالہ امید عبداللہی شدید زخمی ہوگئے، دونوں کا تعلق دلگان کے علاقے حسین آباد سے ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فرزاد اور اس کا دوست امید فٹ بال ہال میں کھیلنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ سٹی پولیس فورس کی گشتی گاڑی نے انہیں بغیر رکے اور بغیر وارننگ کے ان پر فائرنگ کی ، کئی گولیاں لگنے سے دونوں شدیدزخمی ہو گئے۔ جبکہ شہریوں کی جانب سے انہیں ایرانشہر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی نفری شہریوں اور ان کے لواحقین کے اکٹھے ہونے کے بعد وہاں سے چلی گئی ۔
فرزاد ایک طالب علم ہے اور یونیورسٹی کی ٹیوشن کی ادائیگی کے لیے مزدوری کرتا ہے، واقعے کی رات وہ فٹبال کھیلنے کے لیے فٹبال ہال گیا تھا، جب اسے فورسز نے فائرنگ کی ۔