کراچی (ہمگام نیوز )کراچی میں ایک فلیٹ سے چینی باشندے کی چند روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا کہ موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے لیکن اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس میں اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔
نیوز کے مطابق پولیس نے گزری کے علاقے میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والے چینی باشندے کے مرنے کی وجہ طبعی موت قرار دیدی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے، تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چینی باشندہ فلیٹ میں اکیلا رہائش پذیر تھا جب پولیس اہلکار فلیٹ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے لاک تھا اور فلیٹ میں آنے جانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ باہر سے فلیٹ میں کوئی بھی نہیں گیا اور بظاہر نیچرل ڈیتھ کا ہی معاملہ لگتا ہے۔