واشنگٹن: (ہمگام نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بینیف اور ڈی بی ویس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے براک اوباما کو اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کی پیشکش کی۔ ’گیم آف تھرونز‘ کی آٹھ اقساط کی ریلیز کے بعد اس کے بنانے والے اب چینی سائنس فکشن ناول ’تھری باڈی پرابلم‘ پر فلمائی گئی فلم کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں ڈیوڈ بینیف نے ’تھری باڈی پرابلم‘ میں ایک کردار کیلیے براک اوباما کی شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر اس ناول کے مداح ہیں۔
ڈیوڈ بینیف کے مطابق براک اوباما نے ہماری پیشکش کو ٹھکرا دیا اور ساتھ ہی ایک بہت ہی مضحکہ خیز نوٹ تحریر کیا کہ اگر کبھی کوئی غیر ملکی حملہ ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے مجھے اس بحران کیلیے خود کو بچانا چاہیے۔
’تھری باڈی پرابلم‘ 21 مارچ 2024 کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
ناول سائنسدانوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے جو ایک جاسوس کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں کو زمین پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔