میرجاوہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لادیز تا میرجاوہ محور پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو تیلکش جانبحق دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لادیز تا میرجاوہ ایکسز پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو سوختبر جانبحق دو زخمی ہوگئے ،
اس حادثے میں جانبحق ہونے والے ایک بلوچ تیلکش کی شناخت خاش سے تعلق رکھنے والے “اسماعیل شاہنوازی” ولد شعبان کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک دیگر جانبحق اور زخمی ہونے والے تیلکش شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔














