ایرانشہر/ راسک (ہمگام نیوز اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک اور ایرانشہر میں مختلف حادثات سے 5 افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز پیر کو ایرانشہر تا سرباز محور پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کی آپسی تصادم سے آگ لگنے سے تین بلوچ تیلکش آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس جانے سے جانبحق ہوگئے ۔
جانبحق ہونے والے تیلکش میں سے ایک کی شناخت منیر دشتی کے نام سے ہوئی جو کہ ایرانشہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور باقی دو افراد کی شناخت رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک معلوم نہیں ہو سکی ۔
اس کے علاوہ بروز اتوار راسک کے گاؤں فیروز آباد تا سرباز محور پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے۔
اس شخص کی شناخت عبدالباسط بلوچ ولد محمد ساکن سرباز کیشکور ہے ۔ دوسرے جانبحق شخص کی شناخت یوسف پایدار ہے تاہم علاقائی ذرائع کے دوسرا شخص یوسف ایک طالب علم تھا جو کہ ایندھن بردار گاڑی میں سوار ہو کر اسکول جا رہا تھا ۔