دہلی (ہمگام نیوز) ہندوستان میں ایران کے سفیر ایرج الٰہی نے کہا کہ ایران نے مسافر طیاروں کی حفاظت کو بنائے رکھنے کے لیے 13 اپریل کو اسرائیل پر فضائی حملے کے بارے میں کچھ پڑوسی ممالک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ ‘ہندوستان ٹائمز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ‘حملہ کرنے سے پہلے ہم نے مسافر طیاروں کی حفاظت کو بنائے رکھنے کے لیے ہمسایہ ممالک کو میزائلوں کی اطلاع بھیج دی تھی۔’

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل میں آپریشن کے بعد ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی تھی۔