چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںپروم پنجگور میں سولہ اسکولیں خستہ حالی کا شکار، بساک کا تفصیلی...

پروم پنجگور میں سولہ اسکولیں خستہ حالی کا شکار، بساک کا تفصیلی رپورٹ جاری۔

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے پنجگور کے نواحی علاقے پروم کی سولہ اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ کتابچہ کے شکل میں جاری کیا ہے، اکیس صفحات پر مشتمل بلوچ لٹریسی کیمپئین کی کتابچے میں سولہ اسکولیں جس میں دِز، لگورک، کلکور، بندیکین، جائین، شاہمراد بازار، گومازی، کلات بازار، مکِد اور کوہ بُن سمیت دیگر گاؤں کے اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ شامل ہیں۔

مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کے کیمپئین بلوچ لٹریسی کیمپئین کے تحت پروم کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا جہاں اسکولوں کی حالات تباہی کے مناظر پیش کررہے ہیں، بہت سے اسکولیں بند ہیں اور جو کھلے ہیں توعدم سہولیات کی وجہ سے برائے نام چل رہے ہیں۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کے اسکولوں کی طرح پروم کے اسکولیں بھی بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں جس میں طلباو طالبات تدریسی کتابوں، اساتذہ، پڑھنے کے لئے کمرے، باونڈری اور دیگر بنیادی سہولیات موجود نہیں، کئی اسکولوں میں اساتذہ موجود نہیں اور ان کو پوچھنے والا بھی کوئی نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لٹریسی کیمپئین کے تحت ہم اسکولوں کا دورہ کرتے ہیں اور ہمارا مقصد بلوچستان کے تعلیمی مسائل سے توجہ دلانا ہے اور بلوچ قوم کے لئے آواز بننا ہے جس کو تعلیمی حوالے سے بہت پیچھے دکھیل دیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومتی اور ملک کے نااہلی ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے، یا تو حکومت خود ان مسائل کو پیدا کررہی ہے یا تو وہ نااہل ہے۔ ہم ایک بار پھر حکومتی زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اسکولوں کے حوالے سے سنجیدگی سے ایکشن لیں اور ان کو فنکشنل کرنے میں اپنا حقیقی کردار ادا کرے اور بلوچ عوام سے ہم یہی کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں تعلیمی مسائل پر آگے نکلیں اور ہماری اس کیمپئین کا ساتھ دیکر اپنے آنے والی نسل کو تعلیم جیسے زیورات سے محروم ہونے سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز