جمعه, می 10, 2024
Homeخبریںدزاپ، کورین میں قابض ایرانی آرمی کے گاڑی پر ڈرون حملے میں...

دزاپ، کورین میں قابض ایرانی آرمی کے گاڑی پر ڈرون حملے میں دو بلوچ شہید

دزاپ(ہمگام نیوز ) گزشتہ شام دزاپ کے علاقے کورین میں محمد آباد کے مقام پر قابض ایرانی آرمی نے ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس میں سوار دو بلوچ شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) میں کورین کے علاقے محمد آباد کے مقام پر قابض ایرانی آرمی نے ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس میں سوار دو بلوچ شہری شہید ہوگئے ۔

 ان دو بلوچوں کی شناخت 23 سالہ فرامرز شہ بخش ولد عبدالحکیم ساکن گلچاہ دزاپ اور دوسرے بلوچ کا نام تاہم معلوم نہیں ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ کمبرزپی خاندان سے اور دزاپ سے تعلق بتایا جاتا ہے ۔

 ذرائع کے جمعرات کی شام کورین کے علاقے محمد آباد میں قابض ایرانی حکومت کی جانب سے ایک Peugeot Pars گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں سوار دو بلوچ شہید ہوگئے ۔

قابض ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حملے کے متاثرین کو ’دہشت گرد‘ قرار دیا اور مزید تفصیلات بتائے بغیر اسے ایک کامیاب حملہ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز