بندر عباس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بندر عباس کے علاقے جمال احمد میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندر عباس (گمبرون) قابض ایرانی فورسز نے ایندھن بردار ایک چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک بلوچ تیلکش اور اس کی بیوی اور کم سن

 بچہ شہید ہوگئے۔

قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بلوچ تیلکش کی شناخت رضا رفود ہے اور ایک اس کی زوجہ سمیت ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے ۔ جن کا تعلق نخل ناخدا سے ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق رضا اپنی بیوی اور 4 سالہ بیٹے کو لے کر اپنے والدین کے گھر جا رہا تھا، لیکن راستے میں بغیر پیشگی انتباہ کے، اس پر گھات لگا کر قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کی وہ جسے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے اور ایندھن سے بھرا گاڑی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ۔