یکشنبه, می 12, 2024
Homeخبریںقابض پاکستان اور قابض ایران کے درمیان معاہدہ، تربت اور زاھدان میں...

قابض پاکستان اور قابض ایران کے درمیان معاہدہ، تربت اور زاھدان میں نمائندے تعائنات ہوں گے ،زرائع

اسلام آباد: (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی سفارتی زرائع کے مطابق قابض پاکستان اور قابض ایران کے درمیان اپنے سیکیورٹی اہلکاروں، کرنل رینکوں کی ایک دوسرے کے ممالک میں تعیناتی سے متعلق معاہدے کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ کے دورے کے دوران حتمی شکل دی گئی تھی۔

معاہدے کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی اہلکار ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان(ایرانی زیر قبضہ بلوچستان) کے زاہدان میں رابطہ افسر کے طور پر تعینات ہوں گے جب کہ ایرانی سیکیورٹی اہلکار پاکستان کے صوبہ بلوچستان(پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان) کے شہر تربت میں تعینات ہوں گے۔

دونوں قابضین اپنے سرحدوں میں سرگرم آزادی پسند بلوچ تنظیموں کو کالعدم تنظیموں کے طور پر نامزد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اس معاہدے میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے دونوں قابضین کے درمیان انٹیلی جنس کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز