کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ فاطمۃ الزہرا کے نزدیک نالے سے بوری میں بند انسان کے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔
نامعلوم افراد نے مقتول کو بے دردی سے قتل کے بعد اس کے 14 ٹکڑے الگ الگ پیک کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیئے، پولیس کے مطابق انسانی اعضاء شناخت کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔