تربت (ہمگام نیوز) کیچ سے قابض پاکستانی فورسز نے 17 سالہ زامد ولد عبدالمجید نامی نوجوان کو چھاپہ کے دوران حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق زامد کو فورسز نے رواں مہینے 14 جون 2024 کو بالیچہ ٹالوکان سے گھر پر رات 2 بجے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ان کا کوئی خبر نہیں ہے ۔