یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںسوراب سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد ، دوسرا زخمی حالت...

سوراب سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد ، دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

سوراب( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سوراب سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد ، دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سوراب نغاڑ روڈ سے لاپتہ ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی لاش برآمد دوسرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،مورخہ 20/06/24 کو بمقام لنک روڈ نغاڑ سے نامعلوم مسلح افراد نے عبدالقادر ولد خیر محمد قوم میروانی اور عبدالنبی ساکن نغاڑ کو اغوا کیا تھا آج مغویوں میں سے عبدالنبی زخمی حالت میں جبکہ عبدالقادر کی تشدد زدہ لاش توک قلات سے برآمد ہوئی ہے ۔

،یاد رہے کہ کل ان کے لواحقین نے مین آر سی ڈی روڈ کو آمدررفت کے لیے بلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز