دشتیاری(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ ایک 16 سالہ بلوچ نوجوان کو بغیر کسی عدالتی حکم کے سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ۔ فورسز کے اہلکار جو کہ پیوجوٹ گاڑی میں سوار تھے نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد جت ولد لال بخش ساکن نگور دشتیاری سے ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق، محمد کو سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز نے ان کے گھر کے سامنے سے پرتشدد انداز میں گرفتار کیا جو پیوجیوٹ 405 لائسنس پلیٹ کے بغیر کار میں سوار تھے، اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو تقریباً ایک سال قبل دشتیاری میں اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر زاہدان اصلاحی مرکز منتقل کیا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے خلاف الزامات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔