{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام کو خاش میں ایک بلوچ شہری کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے عدالتی حکم نامہ پیش کیے بغیر گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 31 سالہ ارسلان ریکی ولد عبداللہ ساکن خاش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے ارسلان کا ایک سادہ لباس افسر سے زبانی جھگڑا ہوا تھا، اور آج اسے سادہ کپڑوں میں ملبوس انٹیلی جنس نے طالقانی اسٹریٹ سے گرفتار کیا جو دو سفید سمند کاروں اور ایک سلور پیوجیوٹ 405 گاڑی میں سوار تھے اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

 رپورٹ موصول ہوجانے تک اس شہری کے خلاف الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔