جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeمسنگ پرسنزکوئٹہ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں ایک بلوچ ٹک ٹوکر لاپتہ

کوئٹہ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں ایک بلوچ ٹک ٹوکر لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کل شام 9 بجے شال کلی اسماعیل میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا۔ حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کا شناخت صدام لانگو ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدام لانگو کو کل شام 9 بجے کی قریب کلی اسماعیل سے فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کل شام قریب 9 بجے پیش آیا جب قابض فورسز و خفیہ اداروں نے کلی اسماعیل میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مار کر صدام لانگو کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق صدام لانگو پیشے سے سیول ہسپتال کوئٹہ میں سرکاری ملازم ہے اور ایک مشہور ٹک ٹوکر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز