پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

ریاست مخالف تقاریر کا الزام: سپریم کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

کراچی(ہمگام نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ساڑھے گیارہ ماہ بعد ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر اس کیس میں دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے تو علی وزیر بھی ضمانت کے حق دار ہیں۔  تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے 16 دسمبر 2020 کو علی وزیر کو گرفتار کیا تھا جن پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کراچی میں ایک جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے مبینہ طور پر ریاستی اداروں کی توہین اور...

گورنر کی جانب سے کریمنل لاء آرڈیننس جاری آزادی اظہار ِرائے پر قد غن ہے این ڈی پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کرینمل لاء آردیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی سیشن ہونے کے باوجود آرڈیننس جاری کرنا اسمبلی کی وقار اورآزادی اظہار ِرائے پر قدغن ہے۔ جو کہ ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست پاکستان کی آئین میں آرٹیکل 16 کے مطابق ہر شخص کو اجتماع منعقد کرنے کا حق ہے۔ اور اسی طرح آئین کی آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کوآزادی اظہار ِرائے اور اپنے خیالات کااظہار کرنے کا حق ہے۔ لہذا گورنر...

مدینہ منورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہیکہ بس میں40 سے زائد افراد سوار تھے اور حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر...

خضدار،کوشک میں گھریلو ناچاقی کی بنا پرخاتون قتل،شوہر گرفتار

خضدار(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار کے مقام کوشک میں گھریلو ناچاقی کی بنا خاتون قتل، پولیس کی بروقت کارروائی، قتل میں ملوث خاتون کا شوہر گرفتار، آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق کوشک ایریا میں گھریلو ناچاقی کی بنا میاں نے بیوی کو قتل کردیا،اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کاسی نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سٹی پولیس موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش کے لیے کوشک کے مختلف...

روس اور امریکا مل کر سیارہ زہرہ پر مشن بھیجیں گے

ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہمارے نظام شمسی کے سیارے زہرہ یا وینس کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکا کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اس طرح معاشی کے علاوہ تکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔ وینس نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا سائز بھی...