زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو بھیجی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ قابض ایرانی فوج کے دستوں نے زاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر زاہدان کی سڑکوں پر تعینات کر کے شہر میں سیکورٹی کے ماحول کو مزید سخت کر دیا ہے۔
موجودہ ذرائع کے مطابق فوج اور دیگر فورسز کے دستے یونیورسٹی، جمہوری، بزرگمہر، دانشجو کی گلیوں کے آغاز اور اختتام پر تعینات ہوگئے ہیں ۔
خونی جمعہ کے بعد ہر جمعے کو بلوچستان اور زاہدان کے عوام کے زبردست احتجاج کے بعد فوج اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو انبر آباد میں واقع گاؤں "ڈی رضا" کے قریب ایک گاڑی الٹنے اور آگ لگنے کے بعد دو نوجوان سمیت تین بلوچ سوختبر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ان تینوں بلوچ سوختبروں کی شناخت 15 سالہ رسول کمبری اور 23 سالہ عیسیٰ کمبری ہے، جو کہ بجار کمبری کے فرزند ہیں اور دلگان کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ ایک اور سوختبر عمر رضا کمبری ولد مرزا بھی اس حادثے میں جانبحق ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 14:30 بجے ان تینوں سوختبران کی گاڑی سڑک سے ہٹ کر الٹ...
دزآپ: (ہمگام نیوز) بلوچ عالم دین اور مکی مسجد زاہدان کے امام مولوی عبدالحمید نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2022 کے خونی جمعہ زاہدان کے قتل عام کے حوالے سے آئندہ عدالتی اجلاس کے باوجود بھی مرکزی مجرم انصاف سے بچ جائیں گے۔
مولوی عبد الحمید نے کہا کہ آنے والا عدالتی اجلاس انصاف کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کی سب کو انتظار ہے لیکن ایران کے کرپٹ قانونی نظام سے انصاف کا توقع کرنا حبس بے جاہ ہے اس کرپٹ نظام کو ملک کی سیکورٹی فورسز نے اپنے وحشیانہ جبر کے ذریعے تحفظ دے رکھی ہے۔
پیر...
دزاپ(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پیر کو دزاپ کے امام خمینی اسٹری کے چوراہے پر قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس بلوچ شہری پر بغیر پیشگی انتباہ کے گولی چلانے کے بعد سادہ لباس اور بسیجی فورسز نے زخمی شخص کو طبی امداد دینے سے روک دیا اور شدید خون بہہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گیا۔
رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دزاپ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان میں واقع شہر پنجگور میں مقبوضہ ایرانی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ تیلکش کو گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ تیلکش 24 سالہ علی دامنی ولد بہرام ساکن مہگس کو قابض پاکستانی فورسز نے پنجگور سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق علی کا کام فیول کیریئر ہے، اور ایک سائپا وین کے ذریعے ایندھن ایک منڈی (فیول ڈپو) میں پہنچانے کے بعد، اسے واپسی پر...