یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کے دن زاہدان جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ پھانسی پانے والے دو قیدیوں میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ ظاہر ناروئی (شیرزہی) ولد کریم ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک دوسرے بلوچ قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 حالوش نیوز کی رپورٹ کے مطابق ظاہر کو 2019 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب فورسز نے زاہدان میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی۔

 جمعرات کو اس قیدی کو ایک دوسرے بلوچ قیدی کے ساتھ زاہدان سینٹرل جیل کے جنرل وارڈ سے پھانسی کے لیے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ بروز جمعہ کی شام کو ظاہر آخری بار اپنے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز