خیبر پختونخوا:( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق معروف صحافی جبران خلیل کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
زرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے مزارینا میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جاں بحق ہوگئے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ خلیل ایڈووکیٹ سجاد کے ہمراہ کار میں گھر واپس آ رہا تھا کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک اور کار میں سوار حملہ آوروں نے انہیں باہر نکالا اور فائرنگ...
تربت (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلیدہ سے لاپتہ نوجوانوں مسلم عارف، فتح میار اور آپسر تربت سے لاپتہ جہانزیب فضل کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آج عید کی صبح سے شہید فدا چوک پر دھرنا دیا ہے۔ اس دھرنا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ بی ایس او کے مختلف دھڑوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی موجود ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل ڈی سی آفس تربت میں بھی پانچ دنوں تک دھرنا دے کر بیٹھے اور انتظامیہ سے اس یقین دہانی پر...
ہمگام نیوزڈیسک: قلات کے علاقے ہربوئی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کل بروز اتوار کو قلات کے علاقے ہربوئی میں امیری کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کو نشانہ بنایا، حملے میں مسلح افراد نے کمپنی کی تمام گاڑی و مشینریز کو نظر آتش کردیا۔
حملوں کے بعد پاکستانی فوج دیگر فورسز کے ہمراہ بڑی تعداد میں قلات سے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے سلسلے روانہ ہوئی ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرز کے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند...
مستونگ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر مستونگ میں کھڈکوچہ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے رات گئے تاریکی میں حاجی گل جان شاہوانی کے گھروں پر حملہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے تھوڑ پھوڑ کی۔
ذرائع کے مطابق گھروں پر حملے کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین و بچوں سمیت لوگوں کو زدکوب بھی کیا تاہم جبراً گمشدگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
فورسز کے جبر کے خلاف خواتین نے کھڈ کوچہ کے مقام پر احتجاجاً کوئٹہ ٹو...
دہلی: (ہمگام نیوز ڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔ قانون کے تحت اگر اسمگل شدہ سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے تو ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس پر فوجداری مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وردک کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا جو اسلامی جمہوریہ افغانستان کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
ٹی او آئی کی جانب سے بھیجے گئے ایک سوال کے جواب میں وردک نے کہا، 'میں ان الزامات سے حیران اور فکرمند ہوں اور اس معاملے کو...