برلن: (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے بروز ہفتہ 25 مئی کو جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں بلوچستان کے شہر چاغی کے علاقے راسکوہ میں 28 مئی 1998 میں کیئے گئے پاکستانی ایٹمی تجربات اور اس سے پیدا ہونے والے تابکاری کے علاقے پر اثرات کے خلاف جرمن برانچ احتجاج کریگی۔
یاد رہے پاکستان نے بلوچستان کومارچ 1948 کو بزور طاقت اس وقت قبضہ کیا جب بلوچستان کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے پاکستان کی بلوچستان کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی دعوت مسترد کردیا تھا ـ اس دن سے لے کر...
بارکھان: (ہمگام نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور رکنی کے درمیان موجود ایف سی چیک پوسٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس ، لیویز سمیت کسٹمز چیک پوسٹ کی موجودگی میں بھی ایف سی کا عوام کو روکنا، چینی، کھاد سمیت اشیا خوردنوش کو اتار کر عوام اور تاجروں کی تزلیل کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ بھتے کے لئے عوام کی تذلیل، تاجروں کی حق تلفی سمیت کسی بھی غیر آئینی عمل کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان نے کہا...
تہران: (ہمگام نیوز) ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔
میڈیا کے مطابق ’ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر مالک رحمتی اور مشرقی آذربائیجان صوبے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ محمد علی آل ہاشم اور متعدد دیگر افراد شامل تھے۔"
قبل ازیں ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ صدر ابراہیم...
ہمگام نیوزڈیسک: قلات کے علاقے ہربوئی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کل بروز اتوار کو قلات کے علاقے ہربوئی میں امیری کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کو نشانہ بنایا، حملے میں مسلح افراد نے کمپنی کی تمام گاڑی و مشینریز کو نظر آتش کردیا۔
حملوں کے بعد پاکستانی فوج دیگر فورسز کے ہمراہ بڑی تعداد میں قلات سے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے سلسلے روانہ ہوئی ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرز کے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند...