شنبه, می 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

بارکھان میں نام نہاد انفراسٹرکچر کی تبدیلی میں چھپے کرپشن کے بازار نے عوام کا جینا مہال کر دیا ہے۔این ڈی پی بارکھان زون

شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان کو رکنی سے لنک کرنے والی مین شاہراہ جس کی لمبائی 52 کلومیٹر ہے پچھلے کئی سالوں سے عدم تعمیر کا شکار ہے۔ ان چند سالوں میں تین حکومتوں کی تبدیلی کے بعد بھی مین شاہراہ کی خستہ حالی سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ مذکورہ شاہراہ پر تعمیراتی کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے محکمہ تعمیرات اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے صرف 15 کلومیٹر تک کا تعمیراتی...

جبری لاپتہ حافظ طیب کی بازیابی کے لیئے خضدار میں کل احتجاج کیا جائے گا، اہلخانہ

خضدار(ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق ‏4 مئی 2013 کو جھالاوان ہسپتال خضدار سے جبری لاپتہ کئے گئے حافظ طیب کی خاندان ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے کل بروز ہفتہ (4 مئی 2024) خضدار میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ خضدار کےعوام سے اس مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ یہ احتجاج شہید عبدالرزاق چوک پر 4 مئی 2024 کو 3:30 کو ہوگا ، تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ اس احتجاج میں شرکت کرتے حافظ طیب کی بازیابی کے لیئے ہمارا ساتھ دیں۔

قابض پاکستان،قابض ایران اور چین کا آزادی پسند تنظیموں کے خاتمے کے حوالے سے ایک میٹنگ متوقع

ہمگام رپورٹ بیجنگ کے بڑھتے ہوئے کردار کی ایک اور علامت میں قابض پاکستان، چین اور قابض ایران جلد ہی آزادی پسند تنظیموں اور اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کریں گے، آزادی پسند مسلح تنظیموں کے خاتمے اور سلامتی کے حوالے سے قابض پاکستان ،چین ،قابض ایران کا سہ فریقی مشاورت کا پہلا اجلاس گزشتہ سال جون میں بیجنگ میں ہوا تھا۔ اس اقدام کا مقصد تنظیموں کے خاتمے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے بلوچ تنظیموں کے خلاف اجتماعی طور پر لڑنے کی کوششوں کو مربوط کرنا...

مشکے اور آواران میں ریاستی جبر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سمی دین محمد

شال (ہمگام نیوز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری اور برسوں سے جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی دین محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری جنگ میں اس وقت جو سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان میں سے ایک مشکے اور آواران بھی ہیں مشکے کے علاقے تنک میں ایک مہینہ پہلے فوجی چوکی پر حملہ ہوا تھا اس حملے کے بعد وہاں کے جو مقامی لوگ ہیں تو سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور وہ ایک اذیت ناک ذلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ اپنی معمولی زندگی اور...

نائیجیریا میں تیز رفتار بس دیوار سے جا ٹکرائی، 16 مسافر ہلاک

اینوگو (ہمگام نیوز) حادثہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے 'اینوگو' میں پیش آیا ہے۔ اینوگو صوبائی پولیس کے ترجمان 'ڈینیئل نڈیوکوے' کے مطابق حادثہ 'اوپی۔نسکا' شاہراہ پر اور انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ بے قابو مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی اور حادثے میں 16 مسافر ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈینیئل نڈوکوے کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔