شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کے دل میں اپنے لیے نفرت اور آزادی کے فکر و فلسفے کی آبیاری دیکھ کر دشمن بھوکلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور نت نئے کاؤنٹر انسرجنسی کے پالیسیوں کے ذریعے بلوچ قومی مزاحمت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن گزشتہ بیس سالوں کی ریاستی پالیسیوں کی ناکامیوں کو دیکھ کر قابض اسلام آباد کو اس بات کا ادراک رکھنا چاہیے کہ بلوچ قوم قومی آزادی کے فکر و فلسفے پر گامزن ہے اور...
کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے چوگان کنڈ کے قریب سے گولی سے چلنی ایک لاش ملی ہے جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت بلوچستان کے ضلع آواران کے رہائشی ناگمان ولد مغیر کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم قتل کے محرکات معلوم نا ہوسکے۔
دہلی :(ہمگام نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پیٹھ پیچھے حملہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور آمنے سامنے لڑتے ہیں۔ بھارت میں ان دنوں قومی انتخابات کی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں اور یہ بات مشہور ہے کہ یہاں بلدیاتی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے انتخابات پاکستان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ وزیر اعظم مودی نے جنوبی ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ میں پیر کے روز ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔
بالاکوٹ حملے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا،...
ماسکو (ہمگام نیوز) روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
بیان کے مطابق، نائب وزیر دفاع سے رشوت خوری کے معاملے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔
کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بھی اس حوالے سے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ صدر پوتین اور وزیر دفاع سرگی شوئیگو کو اس معاملے کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
تیمور ایوانوف کو صدر پوتین نے مئی 2016 کو نائب وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔
منسک (ہمگام نیوز) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو نے کہا ہے کہ "نیٹو نے ہمارے ملک کی مغربی سرحدوں پر فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ ہمیں جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں"۔
صدر لُوکا شینکو نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلی کے ساتھ 'قومی اسمبلی' ملک کا سب سے بڑا نمائندہ ادارہ بن گئی ہے۔ نیٹو اپنے اسٹریٹجک اسلحے میں مستقل جدّت لا رہا ہے اور اس نے ہمارے ملک کے مغربی سرحدی ہمسائیوں پولینڈ اور بالٹک ممالک میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔ جواباً ہم نے بھی اپنی بیسوں پر اسی نوعیت کا...