ہفتہ, مئی 18, 2024

خبریں

تازہ ترین

جیونی میں تیز رفتار کشتیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق۔

جیونی(ہمگام نیوز )کنتانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹس کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاک ایران سرحد پر جیونی میں کنٹانی ہور کے مقام پر دو تیز رفتار کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والا امیر اکبر نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ روانہ کردیا گیا ۔

ممبئی میں دیو ہیکل اشتہاری بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ممبئی(ہمگام نیوز ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں پیر کی شام کو پہلے گرد و غبار کے ساتھ تیز طوفان آیا اور پھر شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، مچان اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ عوام کو پہلے سے اس طرح کے موسم کا کوئی اندازہ نہیں تھا، جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ بل بورڈ گرنے کا واقعہ پنت نگر میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے پاس واقع ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا اور اس سے متعلق ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے...

بھارت ایران بندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکہ

چابہار (ہمگام نیوز) عالمی اخبارات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے تہران کے ساتھ ایک بندرگاہ چلانے کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے چند گھنٹے بعد امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے کسی بھی ملک کے لیے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ہندوستان نے 2016 میں ایران کے زیرقبضہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مقبوضہ بلوچستان کی بندرگاہی چابہار کو تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ پیر کے روز، اس نے ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے تاکہ اسے مزید ترقی دی جائے۔ ہندوستان کے جہاز رانی کے...

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی ہلاک۔

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ ذرائع کا کہنا کے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رکھیا بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے قریبی ساتھی کے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

عام شہریوں کی جانوں کا بڑا نقصان کرکے بھی اسرائیل حماس جنگجوؤں کو ختم نہ کرسکا: بلنکن

واشنگٹن(ہمگام نیوز ) امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اب تک کی سب سے کڑی اعلانیہ تنقید سامنے آگئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی حربوں کا مطلب معصوم شہریوں کی جانوں کا ہولناک نقصان ہے لیکن اسرائیل حماس کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو بے اثر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یو صورت حال معاملات کو ایک مستقل بغاوت کی طرف لے جا سکتی ہے۔ دو ٹیلی ویژن انٹرویوز میں بلنکن نے زور دیا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اسرائیلی افواج کو غزہ سے نکل جانا چاہیے لیکن امریکا جنگ کے...