اتوار, جون 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

غزہ ، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 35984 فلسطینی ہلاک

غزہ (ہمگام نیوز ) فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینیوں کی غزہ میں اب تک کی کل ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ان تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 35984 ہو گئی ہے۔ وزارت کی طرف سے یہ اعداد و شمار بین الاقومی دو عدالتوں میں اسرائیل اور اس کے اہم رہمماؤں کے بارے میں مقدمات کے ماحول میں سامنے لائے گئے ہیں۔ جبکہ رفح میں ابھی اسرائیلی حملہ جاری ہے۔ ان اعداد و شمار میں سات اکتوبر سے اب تک کل زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80643 بتائی گئی۔ یہ اپنی جگہ حقیقت ہے...

کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

کوٹ ادو(ہمگام نیوز ) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو...

متعدد اسرائیلی فوجی جھڑپ کے دوران القسام کے ہتھے چڑھ گئے، اسرائیلی فوج کی تردید

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ مں مزید کئی اسرائیلی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اتوار کے روز کہی ہے۔ لیکن ترجمان نے اسرائیلی فوجیوں کی اس حوالے سے متعین تعداد نہیں بتائی ہے کہ اس نے کتنے فوجیوں کو پکڑا ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا یہ تازہ واقعہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ہفتے کے روز پیش آیا ۔جس کے بعد انہیں القسام نے محفوظ جگہ پر پہنچا دیا ہے۔ تاہم اسرائیل فوج نے اس...

زیارت، کچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ۔

زیارت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے زیارت میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ زیارت کے علاقے کچ میں جڑی بابا کے مقام پر ہوا ہے، جس میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں موجود ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے 28 مئی کی مناسبت سے جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

برلن (ہمگام نیوز) مظاہرہ ڈورٹمنڈ کے سینٹرل اسٹیشن کے سامنے منعقد کیا گیا جو دوپہر دو بجے سے لیکر شام کو چار بجے تک جاری رہا۔ مظاہرین نے 28 مئی کی مناسبت سے جرمن زبان میں پمفلیٹ تقسیم کئے اور اس دوران مسلسل بلوچستان پر پاکستانی و ایرانی قبضے و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی۔ شرکاء نے پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی سرزمین پر ایٹمی دھماکے اور ان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے متعلق آگاہی دینے کے لئے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کے دوران آگاہی...